تازہ ترین

نیب نے 22 اہم سیاسی رہنماؤں کیخلاف تحقیقات تیز کر دیں

190 ملین پاؤنڈز کی غیر قانونی منتقلی کے اسکینڈل...

پرویز الٰہی 2 مقدمات میں بری ہونے کے بعد تیسرے میں گرفتار

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے...

چوہدری پرویز الہی کرپشن کے دونوں مقدمات سے بری

گوجرانوالہ : پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر اور...

بھارت میں چار کمسن بچوں کی درد ناک موت

نئی دہلی : بھارت میں زہریلی ٹافیاں کھانے سے چار کمسن بچوں نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی، مرنے والوں میں تین بہنیں اور ایک  بھائی شامل ہے۔

بھارتی ریاست اتر پردیش میں کشی نگر کے علاقے میں مبینہ طور پر زہریلی ٹافیاں کھانے سے چار بچے جن میں سے چار بہن بھائی ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مرنے والے بچوں میں 5سالہ منجنا، 3سالہ سویٹی، 2 سالہ ثمر اور5 سالہ ارون شامل ہے، بچوں کی موت کی وجہ جاننے کیلئے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

اس حوالے سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے میڈیا کو بتایا کہ دلیپ نگر گاؤں کی رہنے والی موہیا دیوی نامی خاتون کو اپنے گھر میں جھاڑو لگاتے ہوئے پلاسٹک کا ایک چھوٹا سا شاپر ملا۔

انہوں نے بتایا کہ اس شاپر میں کچھ ٹافیاں اور چند سکے موجود تھے، خاتون نے وہ ٹافیاں اپنے پوتے پوتیوں کو کھانے کیلئے دے دیں، مبینہ طور پر زہریلی ٹافیاں کھانے سے بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔/

بعد ازاں بچوں کو تشویشناک ھالت میں اسپتال پہنچایا گیا لیکن اسپتال پہنچنے کے دوران ان کی موت واقع ہوگئی جس کی تصدیق ڈاکٹروں نے کی۔

مرنے والے بچوں کے لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ گاؤں میں ایمبولینس پہنچنے میں تاخیر ہوئی جس کی وجہ سے بچوں کی موت واقع ہوئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

Comments