ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

لتا کے انتقال پر پاکستانی مداح بھی غمگین

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سروں کی ملکہ لتامنگیشکر کے انتقال پر پاکستانی سیاستدانوں سمیت گلوکارہ نے بھی اظہار افسوس کیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ لتا منگیشکر کا انتقال موسیقی کے ایک عہد کاخاتمہ ہے، ان کی آواز کاجادو رہتی دنیاتک رہےگا۔

فواد چوہدری نے لکھا کہ جہاں اردو بولی اور سمجھی جاتی ہے، وہاں لتا کو الوداع کہنے والوں کا ہجوم ہے۔

- Advertisement -

قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے بھی سُروں کی ملکہ لتا منگیشکر کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لتا منگیشکر کے انتقال سے موسیقی کی دنیا ایک ایسے گلوکار سے محروم ہوگئی جس نے اپنی سُریلی آواز سے نسلوں کو مسحور کیا، میری نسل کے لوگ ان کے خوبصورت گانے سنتے ہوئے بڑے ہوئے جو ہماری یادوں کا حصہ رہیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے بھی گلوکارہ لتامنگیشکر کےانتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لتامنگیشکر کا گلوکاری میں کوئی ثانی نہیں تھا، ان کےانتقال سے فن موسیقی کےایک عہدکاخاتمہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: ہیما سے لتا تک کا سفر: جانیے لتا منگیشکر کی مختصر آب بیتی میں!

آصف علی زرداری کی جانب سے لتا منگیشکر کےانتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں سابق صدر نے کہا کہ لتا منگیشکر کےگیت مدتوں تک ان کی یاددلاتےرہیں گے، اس موقع پر انہوں نے لتامنگیشکر کےخاندان اور پرستاروں سےاظہار افسوس بھی کیا۔

گلوکار عالمگیرخان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ لتا منگیشکر کےانتقال کا سن کرافسردہ ہوں، لتاجی گلوکاروں کیلئےانسٹی ٹیوشن تھیں، ان کی آواز کانوں میں گونجتی رہےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں