12.9 C
Dublin
جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ٹوکیو میٹرو اسٹیشن پر جنونی شخص کا حملہ، متعدد افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

ٹوکیو: عالمی ایونٹ اولمپکس کی میزبانی کرنے والے ٹوکیو میں دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ٹوکیو کے میٹرو اسٹیشن پر جنونی شخص نے تیز دھار آلے سے وار کرتے ہوئے متعد افراد کو زخمی کردیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق جنونی شخص نے چاقو کے وار سے حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں زیادہ تر خواتین ہیں، ان میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

- Advertisement -

سفاک کارروائی کے بعد ملزم ٹرین سے کود کر فرار ہوا، فرار ہوتے وقت ملزم اپنا ہتھیار اور موبائل فون بھی چھوڑ گیا تھا مگر ٹوکیو اولمپکس کے باعث ہائی الرٹ پولیس نے واقعے کے فوری بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنونی شخص کا ہدف خواتین ہی تھی، گرفتار ملزم کی شناخت یوسوکے سوشیما کے نام سے ہوئی ہے،واقعے کے فورا بعد دو اسٹیشنوں کے درمیان ٹرین روک دی گئی۔

یاد رہے کہ دو ہزار انیس میں بھی ٹوکیو میں چاقو حملے کی واردات رونما ہوئی تھی،جب بس اسٹاپ پر کھڑی اسکول طالبات پر حملہ کیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں دو طلبہ ہلاک جبکہ سترہ زخمی ہوئیں تھی۔

اس سے قبل دو ہزار اٹھارہ میں بھی بلٹ ٹرین میں ہونے والے چاقو حملے میں ایک مسافر ہلاک جبکہ دو زخمی ہوئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں