تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سینیئر اداکارہ نے ایوارڈ شو میں عدم شرکت کی وجہ بیان کردی

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی ایوارڈ شوز میں شرکت نہ کرنے کی وجہ بیان کردی۔

تفصیلات کے مطابق فضیلہ قاضی نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک انٹرویو میں شوبز انڈسٹری میں جانبداری اور سوشل میڈیا پر فالوورز کی تعداد کے تحت اداکاروں کو ملنے والے کام پر تحفظات کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بڑا عجیب سا لگتا ہے کہ وہ ہی پندرہ سے بیس لوگ ہیں جو ایوارڈز شو میں نظر آتے ہیں، مجھے برا لگتا ہے کہ میں اس کے لیے اپنے بچوں، گھر اور شوہر کو بیچ دوں’، جو لوگ ان ایوارڈ شو میں آتے ہیں انہیں اس بنیاد پر ہی پر بلایا جاتا ہے کہ ان کے فالوورز کی تعداد زیادہ ہے مگر میں یہ نہیں کرسکتی۔

نیپوٹیزم پر تنقید سے متعلق سوال پر فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ ‘اب ہر چیز جعلی ہوچکی ہے اور ویسے بھی شوبز تو ہے ہی دکھاوے اور جھوٹ کا نام، تو مجھے لگتا ہے کہ دکھاوا کرنے والے لوگوں کو ہی مدعو کیا جاتا ہے۔

فضیلہ قاضی نے مزید کہا کہ میری بہت ساری دوستیاں نہیں ہیں نہ ہی میں کسی گروپ کا حصہ ہوں، میں جب بھی کسی سے دوستی کرتی ہوں دل سے کرتی ہوں اور ویسے میں آپ کو بتائوں میرے بیٹے میرے دوست ہیں مجھے کسی اور کی ضرورت ہی نہیں ہے وہی میرے نقاد ہیں ان سے میں ہر بات شئیر کرتی ہوں۔

فضیلہ قاضی کا شمار انیس سو نوے کی مقبول ترین اداکاراؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے سندھی زبان کے ڈراموں سے اداکاری کا آغاز کیا تھا، جس کے فوری بعد انہوں نے پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) پر اردو ڈراموں میں اداکاری شروع کی۔

حیدرآباد سندھ سے تعلق رکھنے والی فضیلہ قاضی کی جوڑی اداکار قیصر نظامانی کے ساتھ سراہی گئی اور دونوں نے متعدد ڈراموں میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد جلد ہی شادی بھی کرلی تھی۔

Comments

- Advertisement -