تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

ملک میں مہنگائی کے طوفان نے شہریوں کو جکڑ لیا

اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کا طوفان بے لگام ہوگیا، مہنگائی کی شرح 30 فیصد پر جاپہنچی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 1.09 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح 30.60 تک جاپہنچی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سب سے زیادہ برائلر چکن کی قیمت 53 روپے 16 پیسے بڑھی، حالیہ ہفتے پیاز 5 روپے 7 پیسے فی کلو مہنگے ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:  ملک بھر میں آٹے کا بحران، قیمتیں آسمان چھونے لگیں

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کے ٹھیلے کی قیمت 78 روپے 82 پیسے کا اضافہ ہوا جبکہ باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 2 پیسے کا اضافہ ہوا، کیلے 3 روپے 45 پیسے مہنگے ہوئے۔

ادارہ شماریات کے ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں9 اشیا سستی جبکہ 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں،ایک ہفتے میں آلو فی کلو 2 روپے 3 پیسے سستے ہوئے،ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 21 روپے 78 پیسے سستا ہوا جبکہ ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 3 روپے 67 پیسے سستے ہوئے۔

Comments

- Advertisement -