اشتہار

یورپ میں 2 کروڑ بچے غربت کا شکار

اشتہار

حیرت انگیز

دنیا کے ترقی یافتہ یورپی ممالک میں 2 کروڑ سے زائد بچے غربت کا شکار ہیں۔

یہ انکشاف بچوں کی فلاح و بہبود سے متعلق غیر سرکاری بین الاقوامی تنظیم ’سیو دا چلڈرن‘ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے ممالک میں غربت سے متاثرہ بچوں کی تعداد 20 ملین سے زائد ہے۔

- Advertisement -

ان میں سرِفہرست ملک رومانیہ ہے جہاں غربت اور سماجی اخراج کے خطرے سے دوچار بچوں کی شرح 41.5 فیصد جب کہ اسپین میں 33.4 فیصد ہے۔ جرمنی میں یہ شرح 23.5 فیصد ہے۔

یورپ میں سب سے کم غربت سے متاثرہ ممالک میں فن لینڈ ہے جہاں 13.2 فیصد اور ڈنمارک میں 14 فیصد بچے غربت سے متاثر ہیں۔

ضروریات زندگی کے اخراجات میں اضافہ اور کوویڈ 19 وبا کی تباہ کاریوں کے سبب یورپ میں ہر چوتھا بچہ غربت سے متاثر ہے۔

روس یوکرین جنگ کے بعد بڑھنے والے اخراجات غریب اور متوسط طبقہ بالخصوص متاثر ہوا ہے۔ اس صورتحال میں مہاجرین، پناہ گزین، قانونی دستاویز سے محروم یا جن کو کوئی سرپرست نہیں ان بچوں کی حالت ابتر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں