بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

پاکستان میں غیر قانونی داخل ہونے والے 10 افغان باشندے گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سہراب گوٹھ پولیس نے افغانستان سے غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے والے 10 افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ پولیس کی انڈس پلازہ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر مقیم 10 افغان شہری کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض نے کہا کہ گراونڈ میں بیٹھے افغان پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے لگے، پولیس نے حکمت عملی سے تمام ملزمان کو گرفتار کیا۔

چوہدری سہیل فیض کا کہنا تھا کہ ملزمان دوران تفتیش اپنی رہائش کے بارے میں جواب نہ دے سکے، گرفتار ملزمان نے بتایا وہ ابھی افغانستان سے آئے ہیں۔

ایس ایس پی کا مزید بتانا تھا کہ ملزمان کا غیرقانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا، ملزمان کو فارن ایکٹ کے تحت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں