منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

10 سالہ بچے نے ماں کو گولی مار کر ہلاک کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

اپنا من پسند ہیڈ سیٹ نہ دلانے پر 10 سالہ بچے نے ماں کے چہرے پر گولی چلا دی جس کے باعث وہ ہلاک ہوگئی۔

امریکی ریاست وسکونسن میں ایک نہایت افوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 10 سالہ لڑکے نے مبینہ طور پر 2022 میں اپنی ماں کو قتل کردیا تھا۔ کویانا مان نامی مقتولہ کا بیٹا اس وقت 12 سال کا ہوچکا ہے جسے پیر کو عدالت میں پیش ہونا ہے۔

نوعمر ملزم لڑکا جس کی شناخت چھپائی گئی ہے وہ اپنے مقدمے کو نابالغوں کی عدالت میں منتقل کرنے کا خواہشمند ہے جبکہ لڑکے کا والد بھی اس اقدام میں اس کی حمایت کررہا ہے۔

- Advertisement -

اس کے والد کا کہنا تھا کہ ہمارے ساتھ متعدد بار بات کرنے کے باوجود اس نے اپنی ماں کے حوالے سے ابھی تک کچھ نہیں کہا ہے۔

دو سال قبل نومبر میں، 10 سالہ بچے نے مبینہ طور پر اپنی ماں 44 سالہ مان کو اسے ورچوئل رئیلٹی ہیڈسیٹ نہ دلانے اور اسے جلدی بیدار کرنے پر گھر میں گولی مار دی تھی۔

لڑکے نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بندوق کو گھماتے ہوئے غلطی سے اپنی ماں کو گولی ماری۔ اس نے یہ بھی کہا تھا کہ اس کا مقصد ماں کو ڈرانے کے لیے دیوار پر گولی مارنا تھا۔

تاہم اٹارنی نے بتایا کہ مذکورہ لڑکے نے بندوق اٹھائی اور سیڑھیوں سے نیچے آیا اور باقاعدہ دونوں ہاتھوں سے بندوق کو تھام کر خاتون پر فائر کردیا۔

لڑکے نے مبینہ طور پر اپنی دادی سے کہا کہ جو ہوا اس پر مجھے بہت افسوس ہے۔ میں اپنی ماں کو مارنے کے لیے معذرت خواہ ہوں۔

پولیس کے مطابق لڑکے نے بتایا ہے کہ وہ سمجھتا ہے کہ بندوق لوگوں کو مار سکتی ہے۔ مان نے گھر کے چاروں طرف کیمرے لگائے تھے تاہم ان کی فارئرنگ سے موت کے وقت وہ ان پلگ ہو گئے تھے۔

مان کے بیٹے پر فرسٹ ڈگری جان بوجھ کر قتل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ لڑکے کے وکلا کا دعویٰ ہے کہ وہ دماغی صحت کے مسائل میں مبتلا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں