تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پرانی محبت مل گئی، 100 سالہ شخص کی 96 برس کی خاتون سے شادی

ایوت تھایا: تھائی لینڈ کے معمر شہری نے اپنی 96 سالہ پرانی دوست سے شادی کر کے نئی تاریخ رقم کردی۔

تھائی لینڈ کی میڈیا رپورٹس کے مطابق تاسانگا سیدو کبواب نے 100 برس کی عمر میں اپنی پرانی 96 سالہ دوست ناگ ون نامی خاتون سے شادی کی۔

رپورٹ کے مطابق خاتون اور تاسانگا ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے البتہ زندگی میں ایک ایسا موڑ آیا جس کے بعد دونوں کو ایک دوسرے سے جدا ہونا پڑا۔

حیران کُن طور پر دونوں نے شادی نہیں کی اور اپنی زندگی گزارتے رہے، رپورٹ کے مطابق خاتون کو اُن کے اہل خانہ اولڈ ہاؤس چھوڑ کر آگئے تھے جہاں وہ گزشتہ چار سال سے مقیم تھیں۔

تاسانگا کو جب اس بات کی خبر ملی تو انہوں نے ناگ ون سے ملاقات کی جس کے بعد یہ سلسلہ چل نکلا، بعد ازاں 100 برس کے شہری نے 96 سالہ خاتون کو شادی کی پیش کش کی جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

شادی کی تقریب اولڈ ہاؤس میں ہی منعقد ہوئی جس میں دلہا کے عزیز و اقارب اور عملے نے شرکت کی، شرکا نے دونوں کو مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

Comments

- Advertisement -