اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

11 رکن ممالک یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کے مخالف

اشتہار

حیرت انگیز

نیٹو کے 11 رکن ممالک نے یوکرین کی نیٹو میں رکنیت کی مخالفت کر دی ہے جس کی یوکرین کے صدارتی دفتر نے تصدیق کر دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرین کے صدارتی دفتر کے نائب سربراہ ایگور ژوکوا نے کہا ہے کہ نیٹو کے 31 رکن ممالک میں سے 11 ممالک یوکرین کی نیٹو میں رکنیت کے مخالف ہیں اور ان کی جانب سے یوکرین کی درخواست کی حمایت نہیں کی گئی ہے۔

اپنے فیس بک پیج پر صدر یوکرین ولادیمیر زیلنسکی کے نائب نے اپنے ایک پیغام میں لکھا ہے کہ یوکرین کو نیٹو میں رکنیت کی درخواست کے سلسلے میں 20 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ انھوں نے یہ پیغام یوکرین کے صدر زیلنسکی اور کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے درمیان ایک دستاویز پر دستخط کے بعد جاری کیا ہے کہ جس میں کینیڈا نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

- Advertisement -

یہ خبر ایک ایسے سامنے آئی ہے کہ جب نیٹو میں امریکا کی سفیر جولیان اسمتھ نے کہا ہے کہ نیٹو میں یوکرین کی شمولیت کا امکان بہت کم ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل اسٹولٹنبرگ نے بھی حال ہی میں اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک روس کے خلاف جنگ جاری ہے، یوکرین نیٹو میں شامل نہیں ہوسکتا ہے۔

واضح رہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اس حوالے سے پہلے ہی متنبہ کرچکے ہیں کہ یوکرین کی نیٹو میں شمولیت ماسکو کی ریڈ لائن ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں