اشتہار

بھارت میں چند گھنٹوں کے دوران متعدد طالب علموں نے خودکشی کر لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ریاستوں تلنگانہ اور مدھیہ پردیش میں چند گھنٹوں کے دوران 11 طالب علموں کی خودکشی سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

انٹرمیڈیٹ اور 10ویں جماعت کے بورڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد تلنگانہ میں سات اور مدھیہ پردیش میں چار طلبہ نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ ان میں 9 لڑکیاں اور دو لڑکے شامل ہیں۔

تلنگانہ میں خودکشی کرنے والے زیادہ تر طالب علموں نے سائنس کا انتخاب کیا تھا اور وہ انٹرمیڈیٹ فرسٹ ایئر کے امتحانات میں شریک ہوئے تھے۔

- Advertisement -

اب تک ریاستی حکومتوں کی جانب سے اموات کی صحیح تعداد نہیں بتائی گئی تاہم پولیس نے تصدیق کی کہ امتحانی نتائج کے بعد خودکشی کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے۔

پولیس کے مطابق تلنگانہ میں طالب علم کی خودکشی کا پہلا واقعہ ضلع منچیریال مین رپورٹ ہوا جہاں 16 سالہ نوجوان نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا، طالب علم نے چار مضامین میں ناکام ہونے پر موت کو گلے لگایا۔

خودکشی کرنے والے زیادہ تر طالب علموں کی عمریں 16 سے 17 سال کے درمیان تھیں جنہوں نے پھانسی لگا کر، کنویں میں کود کر یا پھر تالاب میں ڈوب کر اپنی جان لی۔

مدھیہ پردیش میں اپنی جان لینے کی کوشش کرنے والے دو طالب علم ریاضی میں فیل ہوئے جو شدید زخمی ہونے کے باعث وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں