جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے1103 نئے کیسز رپورٹ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سندھ بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 1103 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوگئے، متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 25 ہزار 309 ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کرونا وائرس کی صورت حال پر اپنے پیغام میں کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1103 کیسز سامنے آنا تشویش ناک ہے،24 گھنٹوں کے دوران مزید 16 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 396 ہوگئی ہیں۔

مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا سے 227 مریض کی حالت تشویش ناک ہے،39 وینٹی لیٹرز پر ہیں،24 گھنٹوں کے دوران پہلی بار کرونا سے 1924 مریض صحت یاب ہوئے۔

- Advertisement -

انہوں نے بتایا کہ سندھ میں 24گھنٹوں کے دوران 4101 ٹیسٹ کیے گئے،صوبےمیں اب تک 167906 کرونا ٹیسٹ کیے گئے ہیں،اس وقت سندھ میں 13723 مریض زیرعلاج ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ 12146مریض گھروں میں آئسولیٹ ہیں،661 مریض آئسولیشن سینٹرز میں زیر علاج ہیں،916 مریض مختلف اسپتالوں میں داخل ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ کرونا کیسز کا بڑھنا عوام کی بے احتیاطی کا نتیجہ ہے،جب تک احتیاط نہیں کریں گے وبا کو شکست نہیں دی جاسکتی، افسوس سے بہتر ہے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا جائے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں