اشتہار

12ویں فیل فلم اوپن ہائیمر اور باربی سے آگے نکل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

افسر کی کہانی پر مبنی بالی وڈ فلم 12 ویں فیل نے آئی ایم ڈی بی پر ہالی ووڈ کی فلم اوپن ہائیمر اور باربی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

ودھو ونود چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی بالی ووڈ فلم ’12ویں فیل‘ کو پذیرائی مل رہی ہے، فلم (یو پی ایس سی) کے امیدواروں کے گرد گھومتی ہے اور یہ اس فلم کی کہانی  حقیقی زندگی پر مبنی ہے۔

اس فلم میں یو پی ایس سی داخلہ امتحان کی کوشش کرنے والے لاکھوں طلبا کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار وکرانت میسی نے منوج کمار شرما کا کردار نبھایا ہے، جو غربت اور معاشی تنگی کے باوجود اپنی محنت اور لگن سے آئی پی ایس افسر بنتا ہے۔

- Advertisement -

فلم کی اسٹار کاسٹ میں وکرانت میسی، اننت جوشی، سنجے بشنوئی، پریانشو چٹرجی، پیری چھابرا، تریکش چھابرا، وکاس دیویہ کریتی شامل ہیں۔

اس فلم نے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے تاہم اب یہ فلم آئی ایم ڈی بی کی 2023 کی سب سے زیادہ ریٹنگ والی فلم بن گئی ہے۔

ودھو ونود چوپڑا کی 12ویں فیل آئی ایم ڈی بی پر سب سے زیادہ رینکنگ والی بھارتی فلم بن گئی، اس فلم نے اوپن ہائیمر اور باربی کو شکست دے کر 2023 عالمی مقام حاصل کیا ہے۔

آئی ایم ڈی بی پر ٹاپ 250 بالی ووڈ فلموں کی فہرست میں 12ویں فیل نے دس میں سے 9.2 کی ریٹنگ کے ساتھ پہلے نمبر پر جگہ حاصل کی ہے۔

12ویں فیل آئی ایم ڈی بی پر 9.2 ریٹنگ کے ساتھ پچھلے سال کی مشہور ہالی ووڈ بلاک بسٹرز کرسٹوفر نولان کی ’اوپن ہائیمر‘ اور گریٹ گیروِگ کی ’باربی‘ سے بھی آگے ہے، ان دونوں فلموں کی ریٹنگ 8.4 اور 7.7 ہے۔

واضح رہے کہ اس فلم کے بدایت کار ودھو ونود چوپڑا اس سے قبل باکس آفس پر تہلکہ مچانے والی تھری ایڈیٹس، منا بھائی ایم بی بی ایس اور پی کے جیسی فلمیں بناچکے ہیں۔

خیال رہے کہ فلموں کے حوالے سے مشہور صف اول کی ویب سائٹ ’آئی ایم ڈی بی‘ میں فلموں کی ریٹنگ کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں