تازہ ترین

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ، براہ راست دیکھیں

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

سفاکیت کی انتہا، شوہر نے بدترین تشدد کے بعد بیوی کو دیگ میں ڈال دیا

شہر قائد میں دل دہلا دینے واقعہ رونما ہوا ہے، جہاں غلط کام نہ کرنے پر سفاک شوہر نے بیوی کو دیگ میں ڈال کر جلا ڈالا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق سفاکانہ واقعہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک فور میں واقع نجی اسکول میں گذشتہ روز پیش آیا، جہاں تینتیس سالہ خاتون کو انسانیت سوز تشدد کے بعد دیگ میں ڈال کر جلادیا گیا۔

پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق خاتون کی شناخت نرگس کے نام سے ہوئی، جسے شدید تشدد کے بعد  قتل کیا گیا، کراچی کی تاریخ میں یہ پہلا واقعہ ہے جب بیوی کو بہیمانہ تشدد کے بعد قتل کرنے کا یہ بھونڈا طریقہ اپنایا گیا۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنگین واقعے میں خاتون کا شوہر عاشق ملوث ہے، ملزم اپنی بیوی کو غلط کاموں کیلئے زبردستی کرتا تھا، بیوی کے منع کرنے پر شوہر کی جانب سے قتل کا واقعہ پیش آیا، واقعے کے بعد ملزم فرار ہوگیا جس کے تلاش کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

خاتون کی لاش دیگ سے ملنے کی خبر علاقہ مکینوں تک پہنچی تو علاقے میں خوف کا سماں پیدا ہوگیا ہے۔

Comments

- Advertisement -