جمعرات, جولائی 3, 2025
اشتہار

دہشت گردوں کی مالی معاونت، سی ٹی ڈی کراچی نے 14 مقدمات درج کرلیے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انسداد دہشت گردی فورس کے انچارج راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ دہشت گردو کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کرنے پر 14 مقدمات درج کرلیے گئے۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز نذیر شاہ سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی معاونت کرنے پر ایم کیو ایم لندن، القاعدہ اور لشکر جھنگوی کے خلاف  14 مقدمات درج کیے۔

انہوں نے بتایا کہ کالعدم تنظیم تحریک طالبان سمیت دیگر مذہبی جماعتوں (سپاہ صحابہ، جماعت الدعوۃ، سپاہ محمد) کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے۔

اُن کا کہنا تھا کہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کو اختیار ملنے کے بعد دہشت گردوں کی مالی معاون کرنے پر دیگر افراد کے خلاف بھی مقدمات درج کیے گئے، اب کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کو بھی دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ کے مقدمات درج کرنے کا مینڈیٹ مل گیا۔

راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے بھی سی ٹی ڈی سندھ کو کچھ تحقیقات بھیجی تھیں، سی ٹی ڈی نےانکوائریز مکمل کرنے کے بعد کالعدم تنظیموں کے خلاف مقدمات درج کیے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں