تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

باراتیوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آگیا

اترا کھنڈ: بھارت میں باراتیوں کی گاڑی کو خوفناک حادثہ پیش آگیا جس میں کم از کم 14 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق ریاست اترا کھنڈ میں باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ضلع چمپاوت میں بس شادی کی تقریب سے واپس آ رہی تھی کہ راستے میں گہری کھائی میں گر گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے میں 14 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے۔

بھارتی وزیر اعظم نرنیدر مودی نے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک شہری کے لیے فی کس 2 لاکھ جب کہ زخمیوں کے لیے 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب ریاست ہماچل پردیش کے ضلع اونا میں پٹاخے بنانے والے کارخانہ دھماکوں سے گونج اٹھا جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیلا گیا۔

رپورٹس کے مطابق کارخانے میں دھماکوں کے نیتجے میں چھے مزدور خواتین سمیت جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ گیارہ زخمی ہیں جن کی حالت تشویش ناک بتائی بتائی جاتی ہے۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکوں کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -