تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

اخلاقی گراوٹ کی بدترین مثال، ڈھائی سالہ بچہ زیادتی کا شکار

کراچی: شہر قائد میں اخلاقی پستی کا ایک اور دلخراش واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ڈھائی سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے، جہاں چودہ سالہ لڑکے نے ڈھائی سالہ کم سن بچے کو اپنی جنسی ہوس کا نشانہ بناڈالا۔

واقعے کے بعد پولیس نے زیادتی کرنے والے لڑکے کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ متاثرہ بچے کو میڈیکل رپورٹ کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق گرفتار ملزم نے دوران حراست کمسن بچے سے زیادتی کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم کا اعترافی بیان اے آر وائی نیوز نےحاصل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  لاہور میں 7 سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل، ملزم لاش ورثا کو دے گیا

اس سے قبل چھ دسمبر کو لاہور میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، واقعے کو چھپانے کے لیے ملزم نے والدین سے جھوٹ بولا اور لاش اُن کے حوالے کر کے چلا گیا۔پولیس حکام کے مطابق احسان کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد اُس کا گلہ چھری سے کاٹا گیا جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگیا، میڈیکل لیگو آفیسر کے مطابق ملزم نے والدین کو بتایا کہ اُن کا بچے ٹریفک حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہوا، پولیس نے والدین کی نشاندہی پر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ اُس کے دیگر ساتھی فرار ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے مزید حقائق سامنے آئیں گے کیونکہ ابتدائی بیان میں گرفتار شخص نے اعتراف کیا کہ اُس نے ساتھیوں سمیت خالی گھر میں لے جا کر بچے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Comments

- Advertisement -