تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پی ٹی آئی کا مزار قائد پر جلسہ کرنے کا اعلان

لاہور: سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب ضمنی الیکشن میں شاندار انتخابی مہم چلانے کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی نے سندھ کا رخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان کے دورہ سندھ کی تاریخیں سامنے آگئیں ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عمران خان اکیس اور بائیس جولائی کو حیدر آباد اور کراچی کا دورہ کریں گے، اکیس جولائی کوحیدر آباد میں عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ بائیس جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کراچی کے مزار قائد میں بھرپور پاور شو کا مظاہرہ کرے گی۔

مزار قائد این اے دو سو پینتالیس کے حلقے میں آتا ہے جہاں ستائیس جولائی کو ضمنی الیکشن ہونے جارہے ہیں، مذکورہ نشست پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان آج فیصل آباد میں سیاسی مخالفین کو للکاریں گے

اپنے دورہ کراچی میں عمران خان این اے دو سو پینتالیس کا دورہ اور کارنر میٹنگز میں بھی شریک ہونگے۔

ادھر پی ٹی آئی کی این اے 245 میں ضمنی الیکشن کے سلسلے میں مہم جاری جاری ہے، گذشتہ شب پی ٹی آئی امیدوار محمود مولوی کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا، جس میں پی ٹی آئی کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Comments

- Advertisement -