تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

سعودی عرب کا عازمین حج کی رہائش کیلئے بہترین اقدام

حکام کی جانب سے سعودی شہر مکہ میں اب تک 166 عمارتوں کو آئندہ سال حج کے دوران مسلم عازمین حج کے رہائش کے لیے لائسنس فراہم کردئیے گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہر کی ایک حج ہاؤسنگ کمیٹی کی جانب سے لائسنس فراہم کئے گئے ہیں، جو سالانہ حج کی ابتدائی تیاریوں کے تحت آئندہ ماہ تک ایسی مزید عمارتوں کے لائسنس کے لیے درخواستیں وصول کرتی رہے گی۔

مکہ مکرمہ عازمین کے لیے عمارتوں کی تعداد بالآخر 5000 عمارتوں سے تجاوز کر جائے گی۔

جن عمارتوں کو لائسنس دیئے گئے ہیں ان میں موجود کمروں کی تعداد 26,710 ہے جس میں 1116,697 عازمین حج کی گنجائش ہے۔

عمارات کے مالکان پر کمیٹی نے زور دیا ہے کہ جو انہیں حجاج کی رہائش کے لیے نامزد کرنے کے لیے لائسنس حاصل کرنا چاہتے ہیں، ان سے منسلک انجینئرنگ دفاتر سے رابطہ کریں جو متعلقہ شرائط کی تعمیل کی جانچ کریں۔

دوسری جانب وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) نے ریکارڈ مدت میں موبائل ایپ بنا کر حج آپریشن کو ڈیجیٹلائزڈ کر دیا۔

نگراں وزیر آئی ٹی عمر سیف اور وزیر مذہبی امور انیق احمد نے ایپ کا اجرا کیا۔ قومی آئی ٹی بورڈ کی موبائل ایپ سے عازمین کیلیے تمام معلومات فنگر ٹپ پر ہوں گی۔

کیا عام آدمی بھی اب حج پر جا سکے گا؟ سعودی عرب کا بڑا منصوبہ

عمر سیف نے بتایا کہ ایس آئی ایف سی کی ہدایت پر ڈیجیٹلائزیشن کا عمل تیز کر دیا گیا، عازمین حج کیلیے پاک حج ایپلی کیشن کا اجرا اسی سلسلے کا اہم سنگ میل ہے۔

Comments

- Advertisement -