تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

یوٹیوبر نے 25 کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑی تباہ کردی

واشنگٹن : نوجوان یو ٹیوبر نے اپنے والد کی کروڑوں روپے مالیت کی گاڑی ٹریفک حادثے میں تباہ کردی، خوش قسمتی سے یوٹیوبر کو معمولی چوٹیں آئیں لیکن اس کی جان بچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ خوفناک ٹریفک حادثہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ڈلاس میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 25 کروڑ 16 لاکھ مالیت کی کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تباہ شدہ گاڑی کی حالت دیکھ کر یقیناً صارفین کو یہی لگ رہا ہوگا کہ کار سوار بھی اس حادثے میں ہلاک ہوگیا ہو لیکن خوش قسمتی ڈرائیور حادثے میں محفوظ رہا تاہم اسے معمولی زخم آئے اور ایک ہاتھ بازو ٹوٹ گیا۔

کار سوار کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تو معلوم ہوا کہ ڈرائیور کوئی معمولی شخص نہیں بلکہ امریکا کا معروف یوٹیوبر17 سالہ گیگ گیلین ہے اور تباہ ہونے والی گاڑی اس کے والد کی تھی جس کی مالیت 34 لاکھ ڈالر ہے۔

Comments

- Advertisement -