تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حسن علی کی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ تصاویر وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ سامعیہ خان نے اپنی ننھی پری کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔

تفصیلات کے مطابق فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سامعیہ خان کی جانب سے تصویر شیئر کی گئیں ہیں جس میں انہیں دبئی کے کراون پلازہ دبئی فیسٹیول میں دیکھا جاسکتا ہے، ساتھ ہی ان کی ننھی بیٹی ‘ہیلینا حسن علی ‘ بھی موجود ہے جوکہ تصویر میں نہایت خوبصورت لگ رہی ہیں۔

فاسٹ بولر کی اہلیہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے، اب تک تصویر پر ہزاروں لائکس پڑچکے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Samiya Hassan Ali (@samyahkhan1604)

اس سے قبل سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے دبئی روانہ ہوتے ہوئے کچھ اسٹوریز شیئر کی تھیں، حسن علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے گود میں اپنی ننھی پری کو لیا ہوا تھا۔

خیال رہے کہ قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کیلئے دبئی میں موجود ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کچھ ارکان کی فیملیز بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی قیادت میں پاکستان ٹیم 24 اکتوبر کو بھارت کے خلاف پہلا میچ کھیلے گی، پاک بھارت ٹاکرے کو لے کر شائقین کرکٹ میں ابھی سے ہی جوش پایا جارہا ہے اور اس میچ کا بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -