کراچی: محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے 18 مزید نئے کیسز سامنے آگئے ہیں جس کے بعد سندھ بھر میں کرونا کیسز کی تعداد 333 ہوگئی۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس کے 18 مزید نئے کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد سندھ میں کرونا کیسز کی تعداد 333 ہوگئی۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی تعداد 123 ہوچکی ہے، کراچی میں لوکل ٹرانس میشن کیسز کی تعداد 77ہوگئی ہے، 18 کیسز میں سے 4 کی ٹریولنگ ہسٹری سامنے آئی ہے، 2 مریضوں نے برطانیہ اور 2 نے ترکی کا سفر کیا تھا۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق سکھر زائرین میں 210 کیس مثبت، 1126 کیس منفی سامنے آئے، 4مقامی وائرس منتقلی کے کیس رائیونڈ اجتماع والے ہیں۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کراچی میں 10 کیس سماجی رابطوں سے سامنے آئے ہیں، شہری احتیاط کریں، سماجی رابطے انتہائی محدود کر دیں۔
سندھ میں 15 روز کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان، وزیراعلیٰ نے ہدایات جاری کردیں
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام کو محتاط ہو کر گھروں میں بیٹھنا ہے، یہ کرفیو نہیں (کیئر فار یو) ہے اور اس دوران لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، اگر کسی کام سے نکلیں تو شناختی کارڈ ساتھ رکھیں۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پیش نظر کراچی اور اندرون سندھ میں رینجرز کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔