19.2 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

سابیریا میں روسی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 18 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

ماسکو : سائبیریا میں مسافر بردار ہیلی کاپٹر ایم آئی 8 پرواز کے بعد حادثے کا شکار ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق روس کے شہر سائبیریا کے جنوب مغرب میں واقع گاؤں آئیگارکا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10:20 پر روس کا مسافر بردار ہیلی کاپٹر حادثے کے باعث گر تباہ ہوگیا ہے، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

روس کی ایمرجنسی منسٹری کا کہنا تھا کہ متاثرہ ہیلی کاپٹر میں عملے کے 3 افراد سمیت 18 افراد سوار  تھے جو موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے، حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد سائبیریا میں واقع تیل کی کمپنی میں کام کرتے تھے۔

- Advertisement -

روس کی ایمرجنسی منسٹری کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر پرواز کرتے ہی حادثے کا شکار ہوگیا تھا اور حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر کا پیٹرول ٹینک بھی بھرا ہوا تھا جس کے باعث ہیلی کاپٹر مکمل طور پر خاکستر ہوگیا۔

روسی نشریاتی ادارے کا کہنا تھا کہ حادثے کے وقت ایک کارگو ہیلی کاپٹر پرواز کررہا تھا جس میں رکھا ہوا سامان ہیلی کاپٹر سے باہر نکلا ہوا تھا جس کے باعث حادثے سے چند لمحے قبل متاثرہ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کا پَر سامان سے ٹکرایا تھا۔

روسی میڈیا کا کہنا تھا کہ پَر ٹکرانے کے باوجود بھی کارگو ہیلی کاپٹر حادثے سے بچ گیا تاہم احتیات کے طور پر عملے نے فضا سے ہی اضافی سامان زمین پر گرا دیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ روسی حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

تفتیش کاروں کا مؤقف ہے کہ پائلٹ کی غفلت اور ٹیکنیکل خرابی حادثے کا باعث بنی، تفتیشی ٹیم نے ایم آئی 8 کا بلیک باکس برآمد کرلیا ہے تاہم اس کی آتشزدگی کے باعث بلیک باکس کی حالت مناسب نہیں ہے۔

روس کی ایمرجنسی منسٹری کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد جائے وقوعہ پر ہنگامی خدمات انجام دینے والے 80 افراد اور 4 ایئرکرافٹ پہنچ گئے تھے، تاکہ ہلاک شدگان کی باقیات اور نعشیں جمع کی جاسکیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں