تازہ ترین

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

پاکستان کا ویسٹ انڈیز کیخلاف فاتحانہ آغاز

ملتان: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے 306 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر  چار گیندیں قبل پورا کرلیا، بابر اعظم 103 اور امام الحق 65 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور امام الحق نے کیا، پاکستان کا آغاز اچھا نہ رہا اور فخر زمان 11 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، جس کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے کیلئے کپتان بابر اعظم کریز پر آئے، دونوں کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 103 رنز کی شراکت قائم ہوئی، امام الحق 65 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

دوسری وکٹ گرنے کے بعد بابر اعظم اور وکٹ کیپر رضوان نے ٹیم کے اسکور کو آگے بڑھایا، اس دوران بابر اعظم نے اپنی سنچری مکمل کی اور 237 رنز کے مجموعی اسکور پر 103 رنز بنا کر الزاری جوزف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔ محمد رضوان 59 رنز اسکور کیے۔

256 رنز پر 4 وکٹیں کھونے کے بعد خوشدل شاہ بیٹنگ کیلئے انہوں نے 23 گیندوں پر 41 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور قومی ٹیم کو فتح دلادی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف نے 2, اکیل حسین، شیفرڈ اور سیلز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، ویسٹ انڈیز کی جانب سے اننگز کا آغاز شائے ہوپ اور کائیل میئرس نے کیا، ویسٹ انڈیز کو پہلا نقصان کائیل میئرس کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا، وہ تین رنز بنا کر تیسرے اوور میں شاہین شاہ آفریدی کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے۔

جس کے بعد شائے ہوپ اور شرمین بروکس کے درمیان دوسری وکٹ کیلئے 154 رنز کی شراکت قائم ہوئی، اس موقع پر شرمین بروکس 70 رنز بنا کر محمد نواز کا نشانہ بنے۔ بروکس کے آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈین کپتان نکولس پورن بیٹنگ کیلئے آئے تاہم  وہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکے اور صرف 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

نکولس پورن کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کیلئے آنے والے برینڈن کنگ بھی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹک سکے اور 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، اس دوران اوپنر شائے ہوپ نے اپنی شاندار سنچری سینچری مکمل کی وہ 127 رنز بنا کر حارث روؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

شائے ہوپ کے آؤٹ ہونے کے بعد رومن پاول اور روماریو شیفرڈ نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور ٹیم کے اسکور کو 8 وکٹ کے نقصان پر 305 تک پہنچادیا، رومن پاول 32 اور شیفرڈ 25 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی جانب سے حارث روؤف نے 4، شاہین شاہ آفریدی نے 2، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

قبل ازیں ٹاس کے بعد گفتگو میں کپتان بابر اعظم نے بتایا کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کا قومی ٹیم میں ڈیبیو ہوا ہے جبکہ نائب کپتان شاداب خان کی قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان اسٹیڈیم کی کنڈیشنز بیٹنگ کیلئے سازگار ہے، اگر ہم ٹاس جیتے تو پہلے فیلڈنگ کرتے۔

ٹیم کی کارکردگی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر کپتان قومی کرکٹ ٹیم کا کہنا تھا کہ آخری سیریز میں پاکستان نے بہترین کھیلا، امید ہے کہ ہم اپنی آخری سیریز کی کارکردگی کو برقرار رکھیں گے کیونکہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز ہمارے لئے بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ملتان اسٹیڈیم آج چودہ سال بعد ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا

شائقین کرکٹ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ہونے والے سیریز کو ‘اے آر وائی زیپ’ پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں جو کہ پلے اسٹور پر موجود ہے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملتان اسٹیڈیم آج چودہ سال بعد ون ڈے میچ کی میزبانی کرے گا، گرین شرٹس کے لئے سیریز نہایت اہمیت کی حامل ہے، قومی ٹیم سیریز جیت کر ورلڈکپ دوہزار تئیس کے لیےکوالیفائی کرنے کے قریب آجائےگی اور ون ڈے لیگ میں بھی تیسری پوزیشن پر آجائے گی۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پاکستان کے خلاف آخری مرتبہ ون ڈے سیریز 31 برس قبل جیتی تھی، جہاں کالی آندھی نے 1991 میں عمران خان کی قیادت میں کھیلنے والی پاکستانی ٹیم کو شکست دی تھی۔

اگر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ایک روزہ میچوں کی مجموعی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے تو ویسٹ انڈیز کو پاکستان پر سبقت حاصل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 134 میچز میں سے 71 میں ریڈ کیپس جبکہ 60 میں گرین شرٹس کو کامیابی ملی ہے۔

Comments

- Advertisement -