بھارتی حیدرآباد کے ضلع کومرم بھیم میں خونخوار ہاتھی کے حملے میں ایک اور کسان اپنی جان گنوا بیٹھا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 کسان لقمہ اجل بن گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پنچیکل منڈل کونڈاپلی میں ایک ہاتھی نے آج صبح 5 بجے پوشننا نامی کسان پر حملہ کر کے اسے اس وقت ہلاک کردیا جب وہ کھیتی باڑی کے لئے کھیت جارہا تھا۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بھی ہاتھی نے ایک کسان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔
مقامی افراد کے مطابق ایک ہاتھی مہاراشٹرا کے جنگل سے آصف آباد میں داخل ہوا اوراس نے کھیت میں کام کرنے والے شنکر نامی 50 سالہ شخص پر حملہ کیا، جس کے باعث وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
آوارہ کتوں کا گھر کے سامنے معصوم بچی پر حملہ، دردناک مناظر
مذکورہ واقعات سامنے آنے کے بعد علاقے میں خوف کی فضا پیدا ہوگئی ہے، محکمہ جنگلات کے حکام سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ خونخوار ہاتھی کو مہاراشٹرا کی سمت واپس بھجوانے کیلئے اقدامات کرے۔