تازہ ترین

برطانوی کھرب پتی کا 10 دن میں 2 سینیٹائزر پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان

مانچسٹر: برطانوی کھرب پتی اور کیمیکلز ٹائیکون نے 10 دن میں 2 سینیٹائزر پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سر جم ریٹکلف نے محض 10 دنوں میں 2 سینیٹائزر پلانٹ تعمیر کرنے کا اعلان کر دیا ہے، سر جم ریٹکلف کا شمار برطانیہ کے امیر ترین افراد میں ہوتا ہے اور وہ کیمیکلز کی بڑی برطانوی ملٹی نیشنل کمپنی انیوس کے مالک ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پلانٹس میں تیار ہونے والے سینیٹائزر این ایچ ایس کو مفت مہیا کیے جائیں گے، ایک پلانٹ برطانیہ کے شہر مڈلزبرا، جب کہ دوسرا جرمنی میں تعمیر کیا جائے گا، ایک پلانٹ مہینے میں سینیٹائزر کی 10 لاکھ بوتلیں تیار کرے گا۔

اسپتال انتظامیہ ہینڈ سینیٹائزر مریضوں کے بستر سے باندھنے پر مجبور

خیال رہے کہ سر جیمز ریٹکلف برطانیہ میں امیر افراد کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں اور اُن کا تعلق مانچسٹر کے نواحی علاقے اولڈھم سے ہے، وہ کیمیکل کے کاروبار سے منسلک ہیں، اُن کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب مارکیٹ سے ہینڈ سینٹائزر ناپید ہو چکے ہیں اور لوگوں کو ان کی فراہمی میں شدید دشواری کا سامنا ہے، برطانیہ میں سر جیمز ریٹکلف کے اس اقدام کے بے حد سراہا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ کرونا وائرس سے برطانیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 422 تک پہنچ چکی ہے جب کہ مجموعی متاثرہ افراد کی تعداد 8,077 ہے۔ جب کہ ان میں صرف 135 افراد ہی صحت یاب ہوئے ہیں۔

Comments

- Advertisement -
زاہد نور
زاہد نور
زاہد نور اے آر وائے نیوز کے ساتھ مانچسٹر سے بطور نمائندہ خصوصی منسلک ہیں