تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

مقبوضہ کشمیر، مزید دو بھارتی فوجیوں کی خودکشی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات دو بھارتی فوجیوں نے اپنی ہی سرکاری گن سے خود کو گولی مار  کر خودکشی کرلی، جس کے بعد اب تک خودکشیاں کرنے والے اہلکاروں کی تعداد 480 سے تجاوز کرگئی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں تعینات فوجی اہلکار نے جمعرات کی صبح نامعلوم وجوہات کی بنا پر سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

خود کشی کرنے والے اہلکار کی شناخت چندرا پاٹل کے نام سے ہوئی جو 62 ہیڈ کوارٹر کے ساتھ ڈیوٹی کررہا تھا اور شوپیاں کے علاقے زاوورہ منلو میں تعینات تھا۔

چند گھنٹوں قبل مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں تعینات بھارتی سیکیورٹی فورس کی 118 بٹالین کے اہلکار ندر سنگھ نے سرکاری بندوق سے گولی چلا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں‌ تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشیوں میں ہوشربا اضافہ

چوبیس گھنٹوں کے دوران دو بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات پیش آئے جن کو بھارتی میڈیا نے چھپانے کی بھی کوشش کی۔ پولیس نے دونوں واقعات کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

سیاسی مبصرین کے مطابق جموں کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی خودکشی کے واقعات میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے۔

تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ فوجی اہلکار ذہنی اذیت اور دباؤ سے تنگ آکر خودکشیاں کررہے ہیں ۔ کشمیر کے حالات پر نظر رکھنے والے مبصرین کے مطابق سیکیورٹی فورسز میں خودکشی کا بڑھتا ہوا رجحان سخت ڈیوٹی، عزیز و اقارب سے دوری اور گھریلو و ذاتی پریشانیاں ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر 2020 میں مقبوضہ وادی میں تعینات 7 اہلکاروں نے اپنی بندوق کا استعمال کرتے ہوئے اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا تھا۔

کے ایم ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ واقعے کے بعد 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 483 تک پہنچ گئی ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد ہوا، بڑھتے ہوئے واقعات پر مودی سرکار بھی سخت پریشان ہے کیونکہ ان واقعات کی وجہ سے دیگر اہلکاروں کے حوصلے پست ہورہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

Comments

- Advertisement -