The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تعینات ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کرلی۔

کشمیر میڈیا سروسز کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام سیکٹر میں تعینات بھارتی فوجی نے سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی فوجی نے اتوار کی صبح خودکشی کی، جس کی اعلیٰ کمانڈ نے بھی تصدیق کردی ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، فوجی اہلکار ذہنی دباؤ ، سختیوں یا دیگر وجوہات کی بنا کر اپنی جان کا خاتمہ کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں‌ تعینات ایک اور بھارتی فوجی کی خودکشی

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر : چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 بھارتی فوجیوں‌ کی خودکشی

کے ایم ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ واقعے کے بعد 2007 سے اب تک خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد 477 تک پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوج کے افسر نے 20 فروری کو خودکشی کی۔ کشمیر میڈیا سروسز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں تعینات بھارتی سیکیورٹی فورس بٹالین 90 کے اسسٹنٹ کمانڈنگ افسر’ی وی یادیو‘ نے 20 فروری کی صبح اپنی ہی سرکاری رائفل سے خود کو گلی ماری۔

رپورٹ کے مطابق فائر کی آواز سُن کر عمارت میں موجود دیگر اہلکار کمرے کی طرف بھاگے تو دروازہ بند تھا۔ اہلکاروں نے دورازہ بمشکل کھولا اور اسسٹنٹ کمانڈنگ افسر کو اسپتال منتقل کیا مگر اُس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔

ڈاکٹرز نے مزید کارروائی کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جس کی رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ بی وی یادو کی موت دماغ پر لگنے والی گولی کی وجہ سے ہوئی۔ ساتھی اہلکاروں نے انکشاف کیا تھا کہ خودکشی کرنے والا اہلکار شدید دباؤ کا شکار تھا اور وہ اپنے گھر جانا چاہتا تھا مگر اُسے چھٹی نہ مل سکی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں