تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بغیر چارجر آئی فون فروخت کرنے پر 2 ملین ڈالرز جرمانہ

چارجر کے بغیر آئی فون 12 فروخت کرنے پر ایپل کو 2 ملین ڈالرز کا جرمانہ کر دیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برازیل کی ریاست ساؤ پولو میں صارفین کے حقوق کی ‏ایجنسی نے عوامی شکایات پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل کو قریباً 2 ملین ڈالرز کا جرمانہ کیا ہے۔

آئی فون 12 متعارف کروائے جانے کے بعد صارفین کی جانب سے دسمبر 2020 میں ایجنسی کو ‏شکایات موصول ہونا شروع ہو گئی تھیں۔ صارفین نے شکایات میں کہا کہ انہیں بغیر چارجر اور ‏ایئرپورڈ کے موبائل فروخت کیے گئے ہیں۔

ایجنسی نے شکایات کے ازالے کے لیے ایپل کو ہدایت کی کہ چارجر اور چارجنگ کیبلز فراہم کی ‏جائیں لیکن امریکی کمپنی سے فیصلے کو مسترد کر دیا۔

ایپل نے ردعمل میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی کے لیے کاربن سے پاک فضا کی کوششوں ‏کو برقرار رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایجنسی نے بیان پر کہا کہ ایپل کو اپنا دعویٰ ثابت کرنا ہوگا کہ چارجر اور آئی پیڈ نکالنے سے ‏کاربن کے اخراج میں کمی آتی ہے۔

امریکی کمپنی کے پاس جرمانے کو چیلنج کرنے کا آپشن موجود ہے تاہم اس نے فیصلے کے خلاف ‏کوئی درخواست دائر نہیں کی۔

Comments

- Advertisement -