لیگ کرکٹ میں پیسے کی بڑھتی چکا چاند نے کرکٹرز پر قومی ذمے داریوں کو بوجھ بنا دیا ہے اور نیوزی لینڈ کے مزید دو کرکٹرز نے اپنے بورڈ کے سینٹرل کانٹریکٹ ٹھکرا دیے ہیں۔
نیوزی لینڈ کے سابق کپتان کین ولیمسن جنہوں نے قیادت سے مستعفی ہونے کے بعد مشروط معاہدے دستخط کیے تھے، جس سے دیگر کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھا۔ اس کے بعد ڈیون کانوے اور اوپنر فن ایلن نے بھی بورڈ کے کنٹریکٹ کو رد کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈیون کانوے نے سابق کپتان کین ولیمسن کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سینٹرل کانٹریکٹ کے بجائے عام معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت وہ سری لنکا کے خلاف وائٹ بال میچز نہیں کھیلیں گے تاہم اس کے علاوہ دیگر انٹرنیشنل مقابلوں کے لیے وہ دستیاب ہوں گے۔
کانوے کا سری لنکا سے وائٹ بال سیریز کھیلنے سے انکار کی وجہ جنوبی افریقی لیگ ہے کیونکہ کیویز نے آئی لینڈرز کے خلاف سیریز جنوری میں کھیلنی ہے جب کہ اسی دوران کانوے جنوبی افریقی لیگ میں ممکنہ طور پر جوبرگ سپر کنگز کی نمائندگی کریں گے۔
دوسری جانب ہارڈ ہٹنگ کے لیے مشہور وائٹ بال اوپنر فن ایلن قومی ٹیم کے لیے کھیلنے کے بجائے اب فرنچائز لیگز کھیل کر اپنے خزانے بھریں گے جس کے لیے انہوں نے خود کو سینٹرل کنٹریکٹ کی زنجیروں سے آزاد کر لیا ہے۔
نیوزی لینڈ کرکٹ نے فن ایلن کو ڈیون کانوے جیسا ایگریمنٹ آفر نہیں کیا گیا، تاہم وہ بھی دستیابی کی صورت میں نیشنل ٹیم سلیکشن کے اہل ہوں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال جون میں بلیک کیپس کے تینوں فارمیٹ کے کپتان کین ولیمسن نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے وائٹ بال ٹیم کی قیادت اور سینٹرل کنڑیکٹ سے دستبردار ہو گئے تھے۔
بنگلہ دیش کے خلاف پہلا ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم کتنے بولرز کے ساتھ میدان میں اترے گی؟