اشتہار

2 پٹواریوں نے آٹے کے 30 ہزار تھیلے غائب کر دیے

اشتہار

حیرت انگیز

پنجاب میں مفت آٹا اسکیم کے تحت ضلع مظفر گڑھ میں قائم آٹا پوائنٹ سے دو پٹواریوں نے آٹے کے 30 ہزار تھیلے غائب کر دیے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب میں مفت آٹا اسکیم کے تحت ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید اور کمشنر چوک میں قائم آٹا پوائنٹس پر دو پٹواریوں نے آٹے کے 30 ہزار تھیلے غائب کر دیے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دونوں پٹواریوں کو معطل کر دیا ہے۔

تحصیل کوٹ ادو کے چوک شہید آٹا پوائنٹ سے 20 ہزار جب کہ اڈا بھاگل پوائنٹ سے 10 ہزار آٹے کے تھیلے غائب کر دیے۔ جن کا تاحال سراغ نہیں مل سکا ہے کہ انہیں غائب کرکے کہاں منتقل کیا گیا ہے جب کہ اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید نے فوری ایکشن لیتے ہوئے دونوں پٹواریوں کو معطل کردیا ہے۔

- Advertisement -

اسٹنٹ کشمنر کا کہنا ہے کہ پٹواری ظفر اقبال اور محمد اختر کو معطل کرکے ان کے خلاف انکوائری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملتان میں ضلع انتظامیہ نے مفت آٹا سینٹرز کے مختلف پوائنٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے 10 افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے رسیدیں اور شناختی کارڈ برآمد کرلیے۔

انتظامیہ نے ولایت حسین کالج سینٹر سے جعلی رسیدیں جاری کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا جو جعلی رسیدوں کے ذریعے سرکاری آٹے کی خرد برد میں ملوث تھا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان کے مطابق آٹے کی خرد برد میں ملوث اب تک 40 سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں