اشتہار

ایک ٹی 20 میچ میں 2 انتہائی دلچسپ عالمی ریکارڈ بن گئے!

اشتہار

حیرت انگیز

موجودہ دور میں مختصر دورانیے کی مقبول ترین کرکٹ ٹی 20 انٹرنیشنل میں ایسا ریکارڈ بن گیا جس کا مستقبل میں ٹوٹنا انتہائی مشکل ہوگا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق موجودہ تیز رفتار دور میں مختصر دورانیے کی ٹی 20 کرکٹ مقبولیت کے بام عروج پر ہے جس کی بڑی وجہ میچز کا جلد انجام پذیر ہونا ہے۔

ٹی 20 کرکٹ کی پہنچان کم اوورز میں زیادہ اسکور اور چھکے چوکوں کی برسات ہے جس کی وجہ سے شائقین نہ صرف اسٹیڈیم کھنچے چلے آتے ہیں بلکہ ٹی وی پر بھی کروڑوں شائقین ان سنسنی خیز لمحات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

اس مختصر دورانیے کی کرکٹ میں شائقین نے ٹیموں کی جانب سے ڈبل سنچریاں بنتی تو بہت دیکھی ہوں گی لیکن گزشتہ دنوں ایسا حیران کن عالمی ریکارڈ قائم ہوا ہے جس کا مستقبل میں ٹوٹنا انتہائی مشکل ہوگا۔

یہ میچ آئیل آف مین اور اسپین کے مابین کارٹا گینا میں کھیلا گیا اور اس میں آئیل آف مین کی پوری ٹیم 8.4 اوورز میں صرف 10 رنز پر آؤٹ ہوکر اس طرز کی کرکٹ میں سب سے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بنا گئی۔ 7 بلے باز صفر پر پویلین لوٹے۔

اسپین کی جانب سے محمد کامران اور عاطف محمود نے چار، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ کامران نے ہیٹ ٹرک بھی کی۔

جواب میں اسپین کی ٹیم نے 11 رنز کا ہدف بھی صرف دو گیندوں پر حاصل کر کے اسی میچ میں دوسرا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اسپین کے بیٹرز نے لگاتار دو چھکے لگا کر میچ 10 وکٹوں سے جیت لیا۔

اس سے قبل ٹی 20 کرکٹ میں کم سے کم اسکور پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ میں سڈنی تھنڈر کے پاس تھا جب گزشتہ سال دسمبر میں سڈنی تھنڈر صرف 15 رنز  پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں