تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت کا وہ علاقہ جہاں سب کی 2 بیویاں ہیں

نئی دہلی: بھارتی ریاست راجھستان میں واقع ڈیرہ سرنامی علاقے میں ہر شخص کی دو بیویاں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی قوانین کے تحت بیک وقت دو بیویاں رکھنا جرم ہے، کسی بھی مرد کو دوسری شادی کی اجازت پہلی اہلیہ کی موت یا طلاق کے بعد دی جاتی ہے لیکن بھارتی صوبے راجھستان میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جہاں ہر شخص کی 2 بیویاں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈیرہ سر کے مرد دوسری شادی کرنے کے کئی عذر پیش کرتے ہیں جن میں اولاد نرینہ کا مسئلہ یا پہلی بیوی سے جھگڑے وغیرہ ہونا، اُن کا ماننا ہے کہ طلاق یا راہیں جدا کرنے سے بہتر دوسری شادی کرلی جائے۔

مزید پڑھیں: چھیاسی بیویاں، 203 بچے، نائیجریا کا 93سالہ رہائشی چل بسا

یہ بھی پڑھیں: سعودی شہری نے ایک ہی دن میں چار شادیاں کرلیں

امرت نامی شہری کا کہنا ہے کہ اُس نے دو سال قبل دوسری شادی کی اور اب دونوں بیویاں مل کر امور خانہ انجام دے رہی ہیں، وہ ایک دوسرے کی بھرپور معاونت اور بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہیں۔

حیران کُن طور پر دو شادیوں کی وجہ سے گاؤں میں کوئی ناخوشگوار واقعہ یا تنازع پیش نہیں آیا البتہ کچھ گھروں میں رہنے والی خواتین کو شکایت ہے کہ خاوند برابری کی بنیاد پر انہیں مکمل حق نہیں دیتے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -