تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دبئی: 21 سالہ شہری نے والدین کے گھر کو آگ لگا کر خودکشی کرلی

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر دبئی میں 21 سالہ شہری نے والدین کے گھر کو آگ لگا کر خودکشی کرلی، مقتول کے ماں اور باپ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق دبئی میں 21 سالہ عرب شہری نے الورقا کے علاقے میں گھر کو آگ لگادی اور چاقو کے وار کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا جبکہ اس کے 57 سالہ والد اور 37 سالہ سوتیلی والدہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دبئی پولیس کے مطابق نوجوان نے انتہائی قدم اس لیے اُٹھایا کہ اس کا والد سے دوسری شادی کرنے پر جھگڑا چل رہا تھا جس کا وہ اپنے والد سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔

گھر کو آگ لگانے کے بعد لڑکے نے اپنی گردن پر تین بار چاقو کے وار کیے جبکہ ان کے والد شدید زخمی ہیں، زخمی ہونے کی وجہ سے ان کی تفتیش نہیں کی جاسکی، پولیس کے مطابق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: دبئی: پاکستانی شہری کو قتل کرنے کے جرم میں دو افراد کو جیل

پولیس کے مطابق نوجوان گھر کو آگ لگانے سے قبل پیٹرول پمپ گیا اور دوپہر ایک بجے کے قریب اس نے پیٹرول خریدا اور گھر پر آگ اس وقت لگائی جب والد اور والدہ سو رہے تھے۔

اکیس سالہ نوجوان پہلے اپنے بھائیوں کے ساتھ امریکا میں رہائش پذیر تھا گزشتہ ایک سال سے اپنے والد کے گھر رہنے کے لیے آیا تھا، ان کے والد نے نوجوان کی والدہ کو طلاق دے کر دوسری شادی رچالی تھی جس کا وہ ان سے بدلہ لینا چاہتا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

Comments

- Advertisement -