تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

2021 احتجاج، مظاہروں اور دھرنوں کے نام

حصول انصاف اور حقوق کےلیے پرامن احتجاج ہر ملک کے شہری کا حق ہے، 2021 کو اگر احتجاج کا سال کہا جائے تو غلط نا ہوگا کیوں کہ رواں کئی ممالک میں احتجاج ہوئے جو پرتشدد مظاہروں میں تبدیل ہوگئے۔

رواں سال ہونے والے کچھ مظاہروں کو تصویروں کی صورت میں اپنے قارئین کےلیے پیش کررہے ہیں۔

 

کرونا وائرس نے رواں 2020 کے آغاز سے ہی ساری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا اور حکمرانوں نے وائرس کا پھیلاؤ روکنےکےلیے سخت پابندیاں عائد کردیں تھیں لیکن رواں برس بیلجیئم کے شہری کرونا پابندیوں سے پریشان ہوکر سڑکوں پر احتجاج کےلیے جمع ہوئے جو دیکھتے ہی دیکھتے پر تشدد مظاہرے میں تبدیل ہوگیا کیوں کہ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کےلیے طاقت کا استعمال کیا۔

Violence Erupts at COVID Curb Protest in Brussels

لندن میں سارہ ایوراڈ کی گمشدگی اور قتل کے خلاف احتجاج کے دوران پیٹسی سٹیونسن نامی خاتون سماجی رکن کو حراست میں لیا گیا۔

تھائی دارالحکومت بنکاک میں بھی کرونا وبا کو بہتر انداز میں ڈیل نہ کرنے پر شہریوں نے شدید احتجاج کیا جنہیں منتشر کرنے کےلیے تھائی پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔


کولمبیا میں غربت، پولیس کے تشدد، تعلیم اور صحت کے شعبے میں عدم مساوات پر احتجاج کیا گیا جس میں حکومت سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا گیا۔

جارجیا میں اییشینز سے نفرت کے خلاف ریلی نکالی گئی جس میں مظاہرین نے ’نفرت کو وائرس‘ قرار دیا۔

امریکی شہر نیویارک شہریوں نے ویکسین کو ہر شہری کےلیے لازمی قرار دئیے جانے کے خلاف ایک شخص نے انکل سام کا حلیہ اپنایا اور ہیڈ میں سرنج کا اضافہ کردیا۔

فلسطین میں صیہونی قبضے کے خلاف برسوں سے احتجاج جاری ہے لیکن حالیہ رواں برس مشرقی یروشلم کے علاقے شیخ جراح میں فلسطینیوں کی زمین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف پُرامن احتجاج والے فلسطینی کو اسرائیلی سیکیورٹی فورسز گرفتار کررہی ہیں جب کہ دوسری جانب مغربی کنارے پر بھی احتجاج جاری رہا جس میں مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کیے۔

 

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں مہنگائی کے خلاف اپوزیشن جماعت کانگریس کی جانب سے احتجاج کے دوران پولیس نے مظاہرین کو گرفتار بھی کیا۔

ورجینیا میں ایک سکول کی بورڈ میٹنگ کے دوران شرکا کے خاموش نہ بیٹھنے کی وجہ سے میٹنگ روک دی گئی جس کے بعد والدین اور کمیونٹی کے ممبران نے احتجاج کیا۔

رواں برس پاکستان کے صوبہ دارالحکومت توہین مذہب کے خلاف شدید احتجاج ہوا جس میں متعدد پولیس اہلکار شہید اور مظاہرین جاں بحق ہوئے۔

سوڈان میں ایک شخص ممکنہ فوجی حکومت کے خلاف جلتے ہوئے ٹائروں کے سمانے احتجاج کر رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -