تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارتی فوج میں‌ کرونا پھیلنے کا خدشہ، ایک ساتھ کئی کیسز رپورٹ

نئی دہلی: دنیا بھر میں تباہی مچانے والے غیرمرئی وائرس نے بھارتی فوج کے مزید 21 اہلکاروں کو متاثر کردیا جس کے بعد بحریہ میں وائرس پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی بحری فوج کے 21 اہلکاروں کو کرونا وائرس نے اپنے نرغے میں لے لیا جس کی تصدیق بھی ہوگئی ہے، فوجیوں کے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد نیوی اہلکار شدید خوف زدہ ہیں۔

بھارتی نیوی کی مغربی کمانڈ سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں میں کرونا کی تصدیق ہونے کے بعد دیگر فوجیوں کے ٹیسٹ ہنگامی بنیادوں پر کیے جارہے ہیں تاکہ فوری طور پر غیرمرئی وائرس کو روکا جاسکے۔

میڈیا اطلاعات کے مطابق جن اہلکاروں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے انہیں علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں اور وہ معمول کے مطابق اپنے امور انجام دے رہے تھے۔

مزید پڑھیں: بھارتی فوج پر کرونا کی یلغار، پہلا کیس رپورٹ

کرونا کی تشخیص کے بعد حکام نے اُن اہلکاروں اور افسران کی تلاش شروع کردی جو مذکورہ اہلکاروں کے ساتھ رابطے میں تھے یا اُن سے ملاقات کی تھی۔

میڈیا کے مطابق نیوی نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرتے ہوئے ہاسٹل کو قرنطینہ سینٹر میں منتقل کیا اور تمام ملازمین کو وہیں قیام کرنے کے احکامات دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا نے نیوی ذرائع کو بنیاد بنا کر لکھا کہ ’اس وقت بڑے پیمانے پر ان متاثرہ اہلکاروں سے رابطے میں آنے والے افراد کو تلاش کرنے کا آپریشن جاری ہے‘۔

بھارت کی بحریہ فورس کے چیف نے کچھ روز قبل نیوی کے اسٹاف سے اپنے خطاب میں کہا تھا کہ ہمیں اپنے عسکری اثاثوں کو فعال رکھتے ہوئے انہیں کرونا سے پاک رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’ایسا کرنا انتہائی مشکل ہے تاہم موجودہ وقت کا یہی چیلنج ہے، ہمیں اپنے بحری جنگی جہاز اور آبدوزیں ہر حالت میں فعال رکھنا ہیں‘۔

یاد رہے کہ بھارتی فوج میں بھی دو ڈاکٹروں سمیت 8 فوجیوں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -