23.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

"شاید ابھی بھی اتنی دیر نہیں ہوئی”، ویرات کوہلی کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

طویل عرصے سےآؤٹ آف فارم سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔

ویرات کوہلی کا شمار دنیائے کرکٹ کے سب سے فٹ کرکٹرز میں ہوتا ہے، وہ فٹنس کے لیے اپنی کوششوں کو خود تک ہی نہیں رکھتے بلکہ اسے عوام تک بھی پہنچاتے رہتے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ویرات کوہلی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ان کے جم اور ورزش کی ویڈیوز وقتا فوقتا سامنے آتی رہتی ہیں۔

- Advertisement -

ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی کرکٹر نے انسٹاگرام پر اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ پنجابی گانے ’مُنڈیا تو بچ کے رہیں‘ پر ناچنے کے انداز میں ورزش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی کا کیریئر ختم ہوگیا؟ پنڈت کی ویڈیو وائرل

اس پوسٹ کے ساتھ کوہلی نے معنی خیز کیپشن لکھا کہ ’کافی دیر سے یہ التوا کا شکار تھی لیکن شاید ابھی بھی اتنی دیر نہیں ہوئی۔‘

ویرات کوہلی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو پر صارفین منقسم ہوگئے، کسی نے ان کی فٹنس کو سراہا تو بیشتر نے انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کا کہا۔

سوشل میڈیا صارفین کے تبصرے

ناگر نامی صارف نے کوہلی کی کرکٹ فٹنس پر گفتگو کرتے ہوئے لکھا کہ ’سینچری کافی دیر سے التوا کا شکار، بلکہ اب تو کافی لیٹ ہو گئی ہے۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ادھر ہم ڈپریشن میں جارہے ہیں اور آپ ناچ رہے ہو۔‘

بالی وڈ اداکار ورن دھون نے اپنے تبصرے انہیں ’منڈا‘ کہا تو شبھم نے مشورہ دیا کہ بس کیرئیر کو لے کر اتنا ہی چِل ہونا ہے۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Virat Kohli (@virat.kohli)

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں