کراچی: زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر کی مالیت ایک ہفتےکےدوران 22 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کم ہوکر 22ارب 5کروڑ 2لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔
تفصیلات کےمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 17مارچ کو زرمبادلہ کےمجموعی ذخائر کی مالیت 22ارب 5کروڑ 2لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔
غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کی وجہ سے زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 27 کروڑ 78لاکھ ڈالر کی کمی سے 16ارب 96کروڑ 5لاکھ ڈالر رہ گئی۔جبکہ کمرشل بینکوں کےذخائر 5کروڑ 40لاکھ ڈالر کے اضافے سے 5ارب 8کروڑ 97لاکھ ڈالر کی سطح تک پہنچ گئے۔
مزید پڑھیں:رواں ماہ زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک
یاد رہےکہ رواں ماہ کے آغاز پراسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اتحادی سپورٹ فنڈکی مد میں35کروڑ ڈالر مل گئے ہیں جس کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
واضح رہے کہ اعدادوشمار کے مطابق 10مارچ کو زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 17ارب 23کروڑ 83لاکھ ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 5ارب 3 کروڑ 57لاکھ ڈالر جبکہ مجموعی ذخائر کی مالیت 22ارب 27کروڑ 40لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔