تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

دھمکی کام کرگئی؟ امریکی صدر کا 31 اگست تک انخلا مکمل کرنے کا اعلان

واشنگٹن: طالبان کی دھمکی کام کرگئی، امریکی صدر نے افغانستان سے انخلا کی ڈیڈ لائن میں توسیع نہ کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے افغانستان سےانخلا کی ڈیڈلائن میں توسیع نہ کرنےکا فیصلہ کیا ہے، امریکی صدر نےافغانستان سےانخلاکی اکتیس اگست ڈیڈلائن دے رکھی ہے۔

امریکی صدربائیڈن نے آج واشنگٹن میں اعلان کیا کہ امریکا اکتیس اگست تک افغانستان سےانخلا مکمل کرلےگا، اس سے قبل صدربائیڈن نےکہا تھا کہ اکتیس اگست کی ڈیڈ لائن میں توسیع کرسکتےہیں، افغان طالبان کی دھمکی کےبعدامریکی صدر جوبائیڈن نےفیصلہ تبدیل کیا۔

طالبان نےاکتیس اگست کےبعدکابل ایئرپورٹ کا کنٹرول سنبھالنےکی دھمکی دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: طالبان کی فوجی انخلا کی ڈیڈ لائن پر امریکا کا ردعمل آگیا

اہم ترین اعلان سے قبل صدر بائیڈن نے جی سیون ممالک کے رہنماؤں سےبات چیت کی، امریکی صدر نےاہم فیصلہ پنٹاگون کی تجویز پر کیا، پنٹاگون کےمطابق اکتیس اگست کےبعدامریکی فوج کوخطرات ہوسکتےہیں۔

واضح رہے کہ آج کابل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا میں توسیع کو مسترد کردتے ہوئے کہا کہ ’31اگست تک انخلا کی ڈیڈلائن ہے، تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائےگی،امریکا اور نیٹو ممالک31 اگست تک انخلا مکمل کرلیں، اگر ڈیڈ لائن پر عمل نہ کیا گیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، افغان شہریوں کے انخلاکی اجازت نہیں دی جائےگی‘۔

افغان طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ’کابل ایئرپورٹ جانے والے راستے احتیاطاً بندکر دیئے ہیں، ہم شہریوں کو یقین دلاتے ہیں کہ وہ ایئرپورٹ سے واپس گھر چلے جائیں، کسی کو کچھ نہیں کہا جائے گا‘۔

ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ’کابل ایئرپورٹ پرلوگوں کی بڑی تعداد موجود ہے، امریکا اپنی پالیسی کو جاری رکھنے کے لیے افغان شہریوں کو لالچ دے کر نکال رہا ہے، امریکی حکام شہریوں کو ایئرپورٹ پر بلاتے اور جب ہجوم بڑھتا ہے تو فائرنگ کردیتے ہیں، کابل ایئرپورٹ پر جمع ہونے والے شہری تسلی رکھتے ہوئے واپس اپنے گھروں کو چلے جائیں، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ پریشان نہ ہوں کیونکہ وہ ہمارے اور ہم اُن کے بھائی ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -