تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مسجد الحرام میں اب تک 24 ہزار عازمین نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی

مکہ مکرمہ : مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کے آغاز سے اب تک 24 ہزار افراد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی تاہم عمرہ کرنے والوں میں سے کسی ایک میں کورونا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ جاری ہے، عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عمرے کے آغاز کے بعد سے اب تک 24 ہزار افراد عمرے کی سعادت حاصل کر چکے ہیں۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ عمرہ کرنے والوں میں سےکسی ایک میں کوروناکیس رپورٹ نہیں ہوا، مسجد الحرام میں ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔

دو مقدس مساجد کے جنرل ایوان صدر برائے امور کا کہنا ہے کہ عازمین کی حفاظت اور وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد کے لئے سخت صحت اور حفاظت کے اقدامات متعارف کرائے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطانق ہم نے مشکوک علامات والے حجاج کرام کے لئے علیحدگی کے چار مقامات تیار کیے ہیں تاہم ابھی تک کوویڈ 19 کا کوئی مشتبہ کیس سامنے نہیں آیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گرینڈ مسجد میں کھانے پینے پر پابندی عائد ہے لیکن احتیاطی تدابیر کو برقرار رکھنے اور حجاج کرام کے مابین روابط کو روکنے کے ساتھ زمزم کے پانی کے کنٹینروں کو دوبارہ تقسیم کرنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے پر غور کر رہی ہے۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق بدھ کے روز ملک میں کورونا کے 468 نئے کیسز رپورٹ ہوئے تھے ، جس کے بعد تصدیق شدہ کیسوں کی کل تعداد 337،711 ہوگئی، اس وقت 9،556 فعال کیسز موجود ہیں۔

یاد رہے 4 اکتوبر کو سعودی حکومت کی جانب سے 7 ماہ بعد عمرے کی ادائیگی کا سلسلہ شروع کیا گیا تھا اور معتمرین کے لیے مسجد الحرام کے دروازے کھول دیے گئے تھے۔

عمرہ کی اجازت تین مرحلوں میں دی گئی تھی ، پہلا مرحلے میں سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیرملکیوں کو عمرہ کی اجازت دی گئی جبکہ دوسرا مرحلہ 18 اکتوبر سے شروع ہو گا جس میں سعودی شہریوں اور سعودی عرب میں مقیم غیر ملکیوں کو عمرہ، زیارت اور نماز ادا کرنے کی اجازت ہو گی۔

تیسرے مرحلے میں یکم نومبر سے سعودی عرب سے باہر رہنے والے مسلمانوں کو بھی عمرہ کی اجازت ہو گی، ج کے بعد دنیا بھر سے روزانہ 20 ہزار افراد عمرے کی ادائیگی کے لیے حجاز مقدس جاسکیں گے۔

Comments

- Advertisement -