تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارت: بزرگ خواتین کو کرونا ویکسین کی جگہ سگ گزیدگی کا انجکشن لگائے جانے کا انکشاف

بھارتی ریاست اترپردیش میں محکمۂ صحت کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے تین خواتین کو کرونا ویکسین کے بجائے سگ گزیدگی کے انجکشن لگا دیے گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں محکمۂ صحت سے وابستہ ملازمین نے تین معمر خواتین کو  کرونا ویکسین کے بجائے سگ گزیدگی کے انجکشن لگا دیے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی پر تعینات ہیلتھ ورکرز نے ڈاکٹر کی اجازت کے بغیر خواتین کو  اینٹی ریبیرز کا انجیکشن لگا دیا۔

ریاست اترپردیش کے علاقے سرواگیان کی رہائشی 70 سالہ سروج، ریلوے منڈی کی رہائشی 72 سالہ انار کلی اور 60 سالہ ستیہ وتی جمعرات کے روز کرونا ویکسین لگوانے کے لیے سرکاری اسپتال پہنچی تھیں۔

مزید پڑھیں: روس کی کرونا ویکسین کے خلاف ’’ گھناؤنا کھیل ‘‘ کھیلے جانے کا انکشاف

وہاں پر موجود ہیلتھ ورکر نے میڈیکل اسٹور سرنج منگوائیں اور تینوں کو سگ گزیدگی کا ٹیکہ لگا دیا، جس کے بعد سروج نامی خاتون کو چکر آنے لگے اور گھبراہٹ ہونے لگی جس کی وجہ سے اُن کی طبیعت بگڑ گئی۔

سروج کے اہل خانہ انہیں نجی اسپتال لے کر پہنچی جہاں ڈاکٹر کو صورت حال سے آگاہ کیا تو اُس نے او پی ڈی کی پرچی دیکھی۔

ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ ہیلتھ ورکر  نے خاتون کو اینٹی  ریبیز کا انجکشن لگائے، بعد ازاں وہ دو خواتین بھی ڈاکٹر کے پاس پہنچیں تو معلوم ہوا کہ انہیں بھی کرونا کی جگہ سگ گزیدگی کا انجکشن لگایا گیا ہے۔

متاثرین نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سے شکایت کرکے غلط ویکسین لگانے والے ہیلتھ ورکر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت میں افرا تفری پھیل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ریبیز کا عالمی دن: عالمی ادارہ صحت کے پاکستان کے حوالے سے تشویشناک اعداد و شمار

رپورٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے محکمہ صحت نے تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جو متاثرہ خواتین کے بیانات قلم بند کرے گی اور پھر قصور وار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -
عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں