ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مسافروں کیلئے اچھی خبر ، پاکستان میں 3 نئی نجی ایئر لائنز آپریشن شروع کرنے کیلئے تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں 3نئی نجی ایئر لائنز نے آپریشن شروع کرنےکی تیاری کرلی ، کیوایئرلائن، فلائی جناح اور جیٹ گرین نے ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کیلئے سی اے اے کودرخواست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اندرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کےلئے اچھی خبر آگئی ، 3نئی نجی ایئر لائن نے آپریشن شروع کرنےکی تیاری کرلی ، نئی ایئر لائنز کی ریگولرپبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کیلئے درخواست دے دی ہے ، نئی ایئر لائنز میں کیوایئرلائن، فلائی جناح اور جیٹ گرین شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ کیوا ئیر اور فلائی جناح کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی جبکہ جیٹ گرین نامی ایئرلائن کی اسکروٹنی جاری ہے ، سی اے اے نے دونوں ایئرلائنز کے کیسز ایوی ایشن ڈویژن کوبھجوادیئے ہیں۔

- Advertisement -

سی اے اےذرائع نے کہا ہے کہ کابینہ کی منظوری سے دونوں ایئرلائنز کو لائسنس جاری کیا جائے گا جبکہ تیسری ایئرلائن کی اسکروٹنی مکمل ہونے کے بعد معاملہ ایوی ایشن کو بھیجا جائے گا۔

سی اے اے قوانین کے مطابق نئی ایئرلائن 3 طیاروں سے 1 سالہ مدت تک پروازیں آپریٹ کرتی ہے ، ایک سالہ کامیاب مدت کے بعد بیرون ملک پروازوں کی اجازت دی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں