اتوار, فروری 15, 2026
اشتہار

باپ اور بیٹے سمیت 3 افراد اغوا کے بعد قتل

اشتہار

حیرت انگیز

اندرون سندھ کے شہر خیرپور میں کچے کے علاقے میں باپ، بیٹے سمیت 3 افراد کو اغوا کرنے کے بعد قتل کردیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تہرے قتل کا یہ واقعہ پریالو کے کچے کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین کو گزشتہ روز موٹر سائیکل پر سکھر جاتے ہوئے اغوا کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق اغوا کاروں نے مغویوں کو قتل کرنے کے بعد لاشیں دریائے سندھ کے کنارے پھینک دی تھیں۔ اطلاع ملنے پر لاشیں تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کیں۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ قبائلی دشمنی کا شاخسانہ ہے تاہم واقعے کی مزید انکوائری کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد، قبائلی جھگڑا خاتون اور بچوں سمیت 8 زندگیاں نگل گیا

واضح رہے کہ اندرون سندھ قبائلی تنازعات سنگین صورتحال اختیار کرگئے ہیں اور اب تک درجنوں قیمتی جانیں ان تنازعات کا شکار ہو چکی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں