تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

افغان سرحد سے دہشت گردوں کی فائرنگ میں 3 جوان شہید

راولپنڈی: ضلع کرم میں پاکستان اور افغانستان کے مابین سرحد پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سکیورٹی فورسز کے تین جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کے بعد پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

نائیک محمد رحمٰن، نائیک معاویز خان اور سپاہی عرفان اللہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

آئی ایس پی آر نے پاکستان مخالف کارروائیوں کے لیے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے افغان حکومت مستقبل میں ایسی سرگرمیوں کو روکے گی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے اور سرحدوں کے دفاع کے لیے پُر عزم ہے، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

Comments

- Advertisement -