ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گردوں کی شناخت عظمت عرف عظمتی، کرامت عرف ہنزلہ اور ریحان کے ناموں سے ہوئی ہے۔

- Advertisement -

ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد جنوبی وزیرستان کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے اغوا میں بھی ملوث تھے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ 29 اپریل کو بھی سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا اور اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا تھا کہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں