اشتہار

35 سالہ شخص کی 12 سالہ بچی سے نکاح کی کوشش ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

پھول نگر : سرائے مغل میں پولیس نے 12 سالہ نابالغ بچی سے نکاح کرنے والے 35 سالہ دلہے اکمل، نکاح خواں مولوی اور والدین کو گرفتار کر لیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق تھانہ سرائے مغل کے ایس ایچ او صابر چھینہ اور سب انسپیکٹر طاہر خان نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 12 سالہ نابالغ بچی سے نکاح کرنے والے 35 سالہ دلہے اکمل، نکاح خواں مولوی اور والدین کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نواحی گاوں کوٹ لال دین میں ظہور احمد اپنی 12 سالہ بچی گمن فاطمہ کا نکاح بہاولنگر کے 35 سالہ شخص اکمل علی کے ساتھ کر رہا تھا۔

- Advertisement -

پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ بارات کے ہمراہ نکاح جاری تھا، تھانہ سرائے مغل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مولوی اور دولہا اکمل علی، دلہن سمیت بچی کے والدین کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں