تازہ ترین

مصر: ہزاروں سال پرانی لاش کی نمائش

قاہرہ: مصر کے ماہرین آثار قدیمہ نے کھدائی کے دوران برآمد ہونے والی 3500 سال پرانی حنوط شدہ لاش کو نمائش کے لیے پیش کردیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر میں ماہرین آثار قدیمہ نے قدیم نیل کے شہر اقصر کے دو مقبرے جن پر پہلے تحقیق نہیں کی گئی تھی ان میں سے ایک سے ملنے والی حنوط شدہ نعش اور دیگر اشیا کو نمائش کیلئے رکھا ہے۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ کہ یہ مصر کی  شاہی سلطنت  کے ایک سینئر اہلکار کی ممی ہے جو 3500 سال پرانی ہے جبکہ دیگر برآمد ہونے والی اشیاء لکڑی کا بنا ہوا چہرے کا ماسک، رنگین پیٹنگز  بھی اُسی کے زیر استعمال تھیں۔

امریکی ویب سائٹ کے مطابق مصر کے وزیر برائے نوادرات کا کہنا ہے کہ یہ مقبرہ 3500 سال قدیم ہے اور یہ لکسر شہر کے قریب دریائے نیل کی دوسری طرف واقع ہے۔

اُن کا کہنا ہے کہ جرمنی سے تعلق رکھنے والے ماہرین جب مقبرے میں داخل ہوئے تو انہوں نے اندر حنوط شدہ لاش دیکھی جس کے بارے میں تصور کیا جارہا ہے کہ یہ کسی اعلیٰ حکومتی عہدیدار یا کسی طاقتور شخص کی ہے۔

مصر کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیے کے مطابق مقبرے کی دیوار پر مختلف نقش و نگار اور تصاویر بنی ہوئی تھیں اور وہاں پر ’ڈجوٹی میس‘ نام بھی درج تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر ممی کا نام یہی ہوسکتا ہے۔

علاوہ ازیں کھدائی کے دوران 50 سکے بھی برآمد ہوئے جن پر ایک شخص ’ماٹی‘ اور خاتون ’ماہی‘ کے نام درج تھے، مصری تاریخ دانوں کے مطابق یہ دونوں میاں بیوی تھے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -