ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

حماس نے 13 اور اسرائیل نے مزید 39 قیدیوں کو رہا کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

جنگ بندی کے تیسرے روز حماس کی جانب سے 13 یرغمایوں کو رہا کیے جانے کے بعد اسرائیلی جیلوں سے 39 فلسطینیوں کو رہا کر دیا گیا۔

اسرائیل کی جیل سروس کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا۔

یہ اعلان اس معاہدے کے تحت فلسطینی علاقے میں 13 اسرائیلی اسیران کی رہائی کے بعد سامنے آیا جن میں تین تھائی باشندے اور ایک روسی-اسرائیلی دوہری شہریت والا شامل تھا۔

- Advertisement -

امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ 4 سالہ امریکی یرغمالی ابیگیل ایڈن کو حماس نے رہا کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ "وہ آزاد ہے اور اسرائیل میں ہے ہم توقع کرتے ہیں کہ مزید امریکی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں قطر کے امیر، مصر کے صدر سیسی اور اسرائیل کے وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ مل کر کام جاری رکھوں گا تاکہ تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا سکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں