تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

امریکا، ایک ہفتے میں تیسرے مجرم کو زہریلے انجیکشن سے سزائے موت

واشنگٹن: امریکا میں سپریم کورٹ کے حکم پر ایک ہفتے کے دوران تیسرے قیدی کو بھی زہریلا انجیکشن دے کر سزائے موت دے دی گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے سپریم کورٹ کی جانب سے اجازت ملنے کے بعد حکومت نے ایک ہفتے کے دوران سنگین جرائم میں ملوث اور جیلوں میں موجود خطرناک قیدیوں کو زہریلے انجیکشن دے کر سزائے موت دینے کا آغاز کردیا۔

ایک روز قبل ڈسٹن لی ہانکن نامی شخص کو اندیانا کے ایگزیکوشن چیمبر میں سزائے موت دی گئی۔ شہری پر الزام تھا کہ اُس نے 1993 میں پولیس مخبر اور دو معصوم بچیوں سمیت پانچ افراد کو اپنی دوست کے ساتھ مل کر قتل کیا تھا۔

مزید پڑھیں: امریکا میں‌ 17 سال بعد قیدی کو زہریلے انجیکشن سے سزائے موت

عدالت نے ڈسٹن لی کو 2004 میں موت کی سزا سنائی تھی، البتہ پابندی کی وجہ سے اُسے انجام تک نہیں پہنچایا جاسکا تھا۔

جمعرات کی صبح رومن کیتھولک کے ایک پادری نے عدالت میں ڈسٹن کی سزائے موت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ وہ کرونا کی وجہ سے ملزم سے ملاقات کے لیے نہیں آسکا لہذا ڈسٹن کو تھوڑا وقت دیا جائے۔

سرکاری وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو مذہبی فریضے کی انجام دہی اور صحت کے تحفظ کے تحفظ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا چاہیے۔ سپریم کورٹ نے سرکاری وکیل کی صفائی کے بعد درخواست کو مسترد کیا اور سزا کو برقرار رکھا۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق قتل کے الزام میں قید چوتھے مجرم کیتھ ڈوین کو عدالتی حکم پر 28 اگست کو سزا دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -