جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں‌ بحق

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے ورسک روڈ پر جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور خاتون زخمی ہوگئی۔

 پولیس کے مطابق کھیتوں میں آمنا سامنا ہونے پر مخالفین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ہیں، مقتولین کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

پولیس کے مطابق جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کے علاقے میں بچوں کی لڑائی تین افراد کی جان لے گئی تھی۔

فائرنگ کا واقعہ گاؤں پیرسوہاوہ میں پیش آیا تھا جاں بحق افراد میں غلام مصطفی، زبیر اقبال اور پرویز شامل تھے۔

پولیس حکام نے بتایا تھا کہ فائرنگ کے واقعے میں بلال مصطفی، عمیر اقبال، عدیل، گلفام اور سدرہ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں